Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2979

حدیث نمبر 2979، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2979

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبید بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی از ہشام‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی اور مجھے فاطمہ نے بھی حدیث بیان کی از حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کہ

میں نے حضرت ابو بکر کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر کے لیے طعام تیار کیا‘ یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت کا ارادہ کیا تھا۔حضرت اسماء نے کہا: ہم نے آپ کے طعام اور آپ کے پانی کے لیے کوئی چیز نہیں پائی جس سے ہم اس کو باندھتے‘ پس میں نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کہا: میں سوائے اپنے نطاق (ازار بند) کے کوئی چیز نہیں پاتی جس کے ساتھ ان کو باندھوں‘ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ازار بند کے دو ٹکڑے کر دو‘ ایک کے ساتھ پانی کے مشکیزے کو باندھ دو اور دوسرے کے ساتھ طعام کو باندھ دو‘ پس میں نے ایسا کر لیا۔راوی کہتا ہے: اسی وجہ سے ان کا لقب ذات النطاقین (دو ازار بند والی) پڑ گیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، وَحَدَّثَتْنِي أَيْضًا فَاطِمَةُ، عَنْ أَسْمَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: صَنَعْتُ سُفْرَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ، حِينَ أَرَادَ أَنْ يُهَاجِرَ إِلَى المَدِينَةِ، قَالَتْ: فَلَمْ نَجِدْ لِسُفْرَتِهِ، وَلاَ لِسِقَائِهِ مَا نَرْبِطُهُمَا بِهِ، فَقُلْتُ لِأَبِي بَكْرٍ: وَاللَّهِ مَا أَجِدُ شَيْئًا أَرْبِطُ بِهِ إِلَّا نِطَاقِي، قَالَ: فَشُقِّيهِ بِاثْنَيْنِ، فَارْبِطِيهِ: بِوَاحِدٍ السِّقَاءَ، وَبِالْآخَرِ السُّفْرَةَ، فَفَعَلْتُ، فَلِذَلِكَ سُمِّيَتْ ذَاتَ النِّطَاقَيْنِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2979

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →