Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2978

حدیث نمبر 2978، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2978

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی کہ ان کو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی‘ ان کو (حضرت) ابو سفیان نے خبر دی کہ

ہرقل نے ان کو کروایا اور وہ اس وقت ایلیاء (بیت المقدس) میں تھے‘ پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب منگوایا‘ پھر جب وہ اس مکتوب کو پڑھنے سے فارغ ہو گیا تو وہاں بہت شور ہو گیا‘ پس آوازیں بلند ہو گئیں اور ہم کو نکال دیا گیا‘ پس جب ہم کو نکال دیا گیا تو میں نے اپنے اصحاب سے کہا کہ ابن ابی کبشہ (سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کا معاملہ بہت عظیم ہو گیا ہے‘ زرد رو لوگوں کا بادشاہ بھی ان سے ڈرتا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَخْبَرَه أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْل أرْسَلَ إِلَيْهِ وَهُمْ بِإِيلِيَاءَ، ثُمَّ دَعا بِكِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ الكِتَاب كَثُرَ عِنْدَهُ الصَّخَبُ، فَارْتَفَعَتِ الأَصْوَاتُ، وَأُخْرِجْنَا فَقُلْتُ لِأَصْحَابِي حِينَ أُخْرِجنَا: لَقَدْ أَمِرَ أَمْرُ ابْنِ أَبِي كَبْشَةَ إِنَّهُ يَخَافُهُ مَلِكُ بَنِي الأَصْفَرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2978

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →