امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اللہ کی راہ میں (کسی کو) ایک گھوڑے پر سوار کیا‘ پھر انہوں نے دیکھا کہ وہ گھوڑا فروخت کیا جا رہا ہے تو انہوں نے اس کو خریدنے کا ارادہ کیا‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: تم اس کو مت خریدو اور اپنے صدقہ میں رجوع نہ کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2971