پھر آپ نے لوگوں کے سامنے فرمایا: اے لوگو! دشمن سے مقابلہ کی تمنا نہ کرو اور اللہ سے عافیت کا سوال کرو‘ پس جب تمہارا دشمن سے مقابلہ ہو تو صبر کرو اور یاد رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے‘ پھر آپ نے دعا کی کہ اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے اور بادل کے چلانے والے! کافروں کی جماعتوں کو شکست دینے والے! ان کو شکست دے اور ان کے خلاف ہماری مدد فرما!
Reference: Sahih Al Bukhari 2966