Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2961

حدیث نمبر 2961، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2961

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از حمید‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

انصار خندق کے دن یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ہم وہ ہیں جنہوں نے (سیدنا) محمد سے بیعت کی ہے جہاد پر جب تک ہم زندہ رہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا: اے اللہ! زندگی تو صرف آخرت کی زندگی ہے پس تو انصار اور مہاجرین کو عزت دے

Arabic Matn
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: كَانَتِ الأَنْصَارُ يَوْمَ الخَنْدَقِ تَقُولُ: [البحر] نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا ... عَلَى الجِهَادِ مَا حَيِينَا أَبَدَا ، فَأَجَابَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ لاَ عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الآخِرَهْ ... فَأَكْرِمِ الأَنْصَارَ، وَالمُهَاجِرَهْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2961

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →