امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے حدیث بیان کی از سلمہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی‘ پھر میں آپ سے مڑ کر درخت کے سائے کی طرف چلا گیا‘ پھر جب لوگ کم ہو گئے‘ تو آپ نے فرمایا: اے ابن الاکوع! کیا تم بیعت نہیں کرو گے؟ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں بیعت کر چکا ہوں‘ آپ نے فرمایا: اور بھی! پس میں نے دوبارہ بیعت کی۔ (یزید بن ابی عبید کہتے ہیں:) میں نے کہا: اے ابو مسلم! اس دن آپ کس چیز پر بیعت کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: موت پر۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2960