امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے محمد بن فضل سے سنا از عاصم از ابوعثمان از حضرت مجاشع رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
میں اور میرا بھائی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے‘ میں نے عرض کیا: آپ ہمیں ہجرت پر بیعت کر لیں‘ تو آپ نے فرمایا: ہجرت ان کے اہل کے لیے گزر چکی ہے‘ میں نے پوچھا: پھر آپ ہمیں کس چیز پر بیعت کریں گے؟ آپ نے فرمایا: اسلام اور جہاد پر۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2962