امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحییٰ نے حدیث بیان کی از عباد بن تمیم از حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
جب حرہ کا زمانہ تھا تو ان کے پاس کوئی آنے والا آیا‘ پس ان سے کہا کہ بے شک ابن حنظلہ لوگوں سے موت پر بیعت لے رہا ہے‘ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں کسی سے موت پر بیعت نہیں کروں گا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2959