Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2958

حدیث نمبر 2958، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2958

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جویریہ نے حدیث بیان کی از نافع‘ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا:

(صلح حدیبیہ کے بعد) ہم اگلے سال لوٹے تو ہم میں سے کوئی دو شخص اس درخت پر جمع نہیں ہوئے جس کے نیچے ہم نے بیعت کی تھی‘ یہ اللہ کی طرف سے رحمت تھی‘ (جویریہ نے کہا:) میں نے نافع سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کس چیز پر بیعت لی تھی‘ کیا موت پر بیعت لی تھی؟ نافع نے کہا: نہیں! بلکہ صبر پر بیعت لی تھی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: رَجَعْنَا مِنَ العَامِ المُقْبِلِ فَمَا اجْتَمَعَ مِنَّا اثْنَانِ عَلَى الشَّجَرَةِ الَّتِي بَايَعْنَا تَحْتَهَا، كَانَتْ رَحْمَةً مِنَ اللَّهِ، فَسَأَلْتُ نَافِعًا: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ بَايَعَهُمْ، عَلَى المَوْتِ؟ قَالَ: لاَ، بَلْ بَايَعَهُمْ عَلَى الصَّبْرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2958

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →