Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2953

حدیث نمبر 2953، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2953

امام بخاری روایت کرتے ہیں :ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے زہری نے حدیث بیان کی از عبیداللہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں (سفر کے لیے) روانہ ہوئے‘ پس آپ نے روزہ رکھا‘ پس آپ نے مقامِ کدید پر پہنچ کر (وقت سے پہلے) روزہ کھول دیا۔

سفیان نے بیان کیا کہ زہری نے کہا: مجھے عبیداللہ نے خبر دی از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور پوری حدیث بیان کی۔ امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا: یہ زہری کا قول ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری فعل پر عمل کیا جاتا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ أَفْطَرَ‏.‏ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ‏.‏ وَسَاقَ الْحَدِيثَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2953

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →