حدیث نمبر 2952، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از یحییٰ بن سعید از عمرہ بنت عبدالرحمٰن کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ۲۵ ذی القعدہ کو روانہ ہوئے اور ہمارا مقصد صرف حج تھا‘ پس جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا: جس کے ساتھ ھدی (قربانی کا جانور) نہیں ہے جب وہ بیت اللہ کا طواف کر لے اور صفا مروہ کے درمیان سعی کر لے تو وہ احرام کھول دے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ پھر قربانی کے دن ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا‘ میں نے پوچھا: یہ کیسا گوشت ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے قربانی کی ہے۔
یحییٰ نے کہا: میں نے اس حدیث کا قاسم بن محمد سے ذکر کیا‘ تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے یہ حدیث تم کو صحیح طریقے سے بیان کی ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2952
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…