امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از الزہری از عبدالرحمٰن بن کعب بن مالک از والد خود رضی اللہ عنہ‘ کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعرات کے دن غزوۂ تبوک کے لیے نکلے اور آپ یہ پسند کرتے تھے کہ جمعرات کے دن (سفر کے لیے) نکلیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2950