Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2942

حدیث نمبر 2942، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2942

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن مسلمہ القعنبی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی حازم نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے غزوۂ خیبر کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ

کل میں اس مرد کو جھنڈا عطا کروں گا جس کے ہاتھوں پر اللہ خیبر کو فتح کرے گا‘ پس تمام صحابہ کھڑے ہوئے اس انتظار میں تھے کہ آپ کس کو جھنڈا عطا کرتے ہیں‘ پھر صبح ہوئی اور ہر شخص یہ امید کر رہا تھا کہ اس کو جھنڈا عطا کیا جائے گا‘ تب آپ نے پوچھا: علی کہاں ہیں؟ آپ کو بتایا گیا کہ ان کی آنکھوں میں تکلیف ہے‘ آپ نے ان کو بلانے کا حکم دیا‘ سو ان کو بلایا گیا‘ آپ نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا تو اسی وقت وہ تندرست ہو گئے حتیٰ کہ گویا ان کی آنکھوں میں کوئی تکلیف تھی ہی نہیں‘ آپ نے فرمایا: ہم ان سے قتال کرتے رہیں گے حتیٰ کہ وہ ہماری مثل ہو جائیں‘ آپ نے فرمایا: تم ٹھہرو! حتیٰ کہ تم ان کے میدان میں جاؤ اور ان کو اسلام کی دعوت دو اور ان کو بتاؤ کہ اسلام کے کیا احکام ان پر واجب ہیں؟ پس اللہ کی قسم! اگر کوئی شخص تمہارے سبب سے ہدایت پا جائے تو وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ القَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، سَمِعَ النَّبِيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: يَوْمَ خَيْبَرَ: لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يَفْتح اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ، فَقَامُوا يَرْجُونَ لِذَلِكَ أَيُّهُمْ يُعْطَى، فَغَدَوْا وَكُلُّهُمْ يرجُو أَنْ يُعْطَى، فَقَالَ: أَيْنَ عَلِيٌّ؟، فَقِيلَ: يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ، فَأَمَرَ، فَدُعِيَ لَهُ، فَبصَقَ فِي عَيْنَيْهِ، فَبَرَأَ مَكَانَهُ حَتّى كَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِهِ شَيْءٌ، فَقَالَ: نُقَاتِلُهُمْ حَتَّى يَكُونُوا مِثْلَنَا؟ فَقَالَ: عَلَى رِسْلِكَ، حَتَّى تَنْزِلَ بِسَاحَتِهِمْ، ثُمَّ ادْعهُم إِلَى الإِسْلاَمِ، وَأَخْبِرْهُمْ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ، فَوَاللَّهِ لَأَنْ يُهْدَى بِك رَجُلٌ وَاحِدٌ خَيْرٌ لَكَ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2942

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →