Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2943

حدیث نمبر 2943، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2943

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی‘ (انہوں نے کہا:) ہمیں ابو اسحاق نے حدیث بیان کی از حمید‘ انہوں نے کہا:

میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قوم سے قتال کرتے تو صبح سے پہلے ان پر حملہ نہیں کرتے تھے‘ پس اگر آپ اذان سنتے تو (حملہ کرنے سے) رک جاتے اور اگر اذان نہ سنتے تو صبح کے بعد ان پر حملہ کر دیتے‘ سو ہم خیبر میں رات کے وقت پہنچے تھے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ سَمِعْتُ [ص:48] أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَوْمًا لَمْ يُغِرْ حَتَّى يُصْبحَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ، وَإِنْ لَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ بَعْدَ مَا يُصْبِحُ، فَنَزَلْنَا خَيْبَرَ لَيْلًا،

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2943

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →