Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2940

حدیث نمبر 2940، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2940

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن حمزہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی‘ از صالح بن کیسان از ابن شہاب از عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ از حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے خبر دی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیصر کی طرف مکتوب لکھا‘ آپ اس کو اسلام کی دعوت دے رہے تھے اور آپ نے اپنا مکتوب حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ بھیجا اور ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ اس مکتوب کو بصریٰ کے گورنر کو دے دیں‘ تاکہ وہ اس مکتوب کو قیصر کے حوالے کرے‘ اور جب قیصر کو اللہ نے فارس کے لشکروں پر غالب کر دیا تو وہ حمص سے ایلیا کی طرف روانہ ہوا‘ تاکہ وہ اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرے (کہ اس کے مقبوضہ علاقے اس کو واپس مل گئے تھے)‘ پس جب قیصر کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب پہنچا تو اس نے کہا: میرے لیے اس شخص کی قوم کے کسی شخص کو تلاش کرو تاکہ میں اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سوال کروں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عنْهُمَا: أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّه صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَتَبَ إِلَى قَيْصَرَ يَدْعُوهُ إِلَى الإِسْلاَمِ، وَبَعَثَ بِكِتَابِهِ إِلَيْهِ مَعَ دِحْيَةَ الكَلْبِيِّ، وَأَمَرهُ رسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَى عَظِيمِ بُصْرَى لِيَدْفَعَه إِلَى قَيْصَرَ، وَكَانَ قَيْصَرُ لَمَّا كَشَفَ اللَّهُ عَنْهُ جُنُودَ فَارِسَ، مَشَى مِنْ حِمْصَ إِلَى إِيلِيَاءَ شُكْرًا لِمَا أَبْلاَهُ اللَّهُ، فَلَمَّا جَاءَ قَيْصَرَ كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ حِينَ قَرَأَهُ: التَمِسُوا لِي هَا هُنَا أَحَدًا مِنْ قَوْمِهِ، لِأَسْأَلَهُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2940

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →