امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عقیل نے حدیث بیان کی از ابن شہاب‘ انہوں نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کو خبر دی کہ
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے اپنا مکتوب کسریٰ کی طرف بھیجا‘ (پس اس مکتوب کو لے جانے والے کو) یہ حکم دیا کہ وہ مکتوب بحرین کے گورنر کو دے دے‘ اور بحرین کا گورنر وہ مکتوب کسریٰ کو دے دے‘ جب کسریٰ نے اس مکتوب کو پڑھا تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ (راوی نے کہا:) پس میرا گمان ہے کہ سعید بن مسیب نے کہا کہ آپ نے ان کے خلاف دعائے ضرر کی کہ وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں (یعنی ان کا ملک ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے)۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2939