امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جعفر بن عون نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق از عمرو بن میمون از حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی ﷺ کعبہ کے سائے میں نماز پڑھ رہے تھے تو ابوجہل اور قریش کے لوگوں نے کہا: جاؤ! اس ذبح شدہ اونٹنی کی اوجھڑی لے آؤ! اور اس دن مکہ کی ایک جانب میں ایک اونٹنی کو نحر کیا گیا تھا تو انہوں نے کسی کو بھیجا اور وہ اس کا بچہ دان لے کر آیا اور (نماز میں) آپ پر وہ بچہ دان ڈال دیا‘ پس سیّدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں اور (آپ کے اوپر سے) وہ بچہ دان پھینک دیا تو آپ نے دعا کی: اے اللہ! قریش کو پکڑ لے! اے اللہ! قریش کو پکڑ لے! اے اللہ! قریش کو پکڑ لے! ابوجہل بن ہشام کو اور عتبہ بن ربیعہ کو اور شیبہ بن ربیعہ کو اور ولید بن عتبہ کو اور ابی بن خلف کو اور عقبہ بن ابی معیط کو۔ حضرت عبداللہ (بن مسعود) نے کہا: پس تحقیق یہ ہے کہ میں نے ان سب کو بدر کے کنویں میں مقتول پڑے دیکھا۔
ابواسحاق نے کہا: میں ساتویں کافر کا نام بھول گیا۔ امام ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ یوسف بن اسحاق نے کہا از ابی اسحاق: وہ امیہ بن خلف ہے‘ اور شعبہ نے کہا: امیہ ہے یا اُبی ہے اور صحیح یہ ہے کہ اُمیہ ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2934