Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2933

حدیث نمبر 2933، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2933

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن ابی خالد نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

غزوۂ احزاب (خندق) کے دن انہوں نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے مشرکین کے خلاف دعاء ضرر کی‘ پس کہا: اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے‘ جلد حساب لینے والے! اے اللہ! (کافروں کی) ان جماعتوں کو پسپا کر دے! اے اللہ! ان کو شکست دے اور ان پر زلزلہ طاری فرما!

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الأَحْزَابِ عَلَى المُشْرِكِينَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الكِتَابِ، سَرِيعَ الحِسَابِ، اللَّهُمَّ اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2933

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →