امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از ابن ابی ملیکہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا' وہ بیان کرتے ہیں کہ
یہود' نبی ﷺ کے پاس آئے تو کہا: ”السام علیک“ (تم پر موت آئے) تو میں نے ان پر لعنت کی‘ آپ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ میں نے کہا: کیا آپ نے نہیں سنا کہ انہوں نے کیا کہا ہے! آپ نے فرمایا: کیا تم نے نہیں سنا کہ میں نے (ان کو) کیا جواب دیا ہے! (میں نے کہا:) ”وعلیکم“ (تم پر آئے)۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2935