Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2932

حدیث نمبر 2932، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2932

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قبیصہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ابن ذکوان از الاعرج از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی ﷺ قنوت میں یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات دے! اے اللہ! الولید ابن الولید کو نجات دے! اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات دے! اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات دے! اے اللہ! مضر کے خلاف اپنی گرفت کو سخت کر دے! اے اللہ! ان پر ایسے قحط کے سال مسلط کر دے جیسے حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانے میں قحط کے سال تھے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ ذَكْوَانَ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو فِي القُنُوتِ اللَّهُمَّ أَنْجِ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، اللَّهُمَّ أَنْجِ الوَلِيدَ بْنَ الوَلِيدِ، اللَّهُمَّ أَنْجِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبيعَةَ، اللَّهُمَّ أَنْجِ المُسْتَضْعَفِينَ مِنَ المُؤْمِنِينَ، اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مضَرَ، اللَّهُمَّ سِنِينَ كَسِنِيِّ يُوسُفَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2932

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →