Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2931

حدیث نمبر 2931، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2931

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عیسیٰ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از محمد از عبیدہ از حضرت علی رضی اللہ عنہ کہ

جب جنگ احزاب (خندق) کا دن تھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ ان کے گھروں کو اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے‘ جنہوں نے ہمیں درمیانی نماز پڑھنے سے مشغول رکھا‘ یہ آپ نے اس وقت دعا کی تھی جب سورج غروب ہو چکا تھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا عِيسَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ الأَحْزَابِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نارًا، شَغَلُونَا عَنِ الصَّلاَةِ [ص:44] الوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2931

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →