Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2930

حدیث نمبر 2930، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2930

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن خالد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:

میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے سنا اور ان سے ایک شخص نے سوال کیا تھا کہ اے ابوعمارہ! کیا تم حنین کے دن بھاگ گئے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں! اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے پیٹھ نہیں پھیری لیکن آپ کے اصحاب میں سے چند نوجوان جن کے پاس بھاری اسلحہ نہیں تھا اور نہ ان کے پاس زرہ اور خُود تھا‘ وہ ایک ایسی قوم کے سامنے آئے جو زبردست تیر انداز تھی اور انہوں نے ہوازن اور بنو نصر کو جمع کر لیا‘ ان کا تقریباً کوئی تیر ساقط نہیں ہوتا تھا‘ انہوں نے ان نوجوانوں پر تاک تاک کر تیر مارے اور تقریباً ان کا کوئی نشانہ خطاء نہیں ہو رہا تھا‘ پس اس وقت وہ نوجوان صحابہ نبی ﷺ کے پاس آئے‘ اس وقت آپ اپنی سفید خچر پر سوار تھے اور آپ کے عم زاد حضرت ابوسفیان بن الحارث بن عبدالمطلب اس خچر کو چلا رہے تھے‘ آپ اس خچر سے اترے اور اللہ تعالیٰ سے مدد کی دعا کی‘ پھر آپ نے پڑھا: بے شک میں نبی ہوں اور (دعویٰ نبوت میں) جھوٹا نہیں ہوں‘ اور بے شک میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں‘ پھر آپ نے اپنے اصحاب کی صفیں بنوائیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أبو إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ البَرَاءَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ أَكُنْتُمْ فَرَرْتُمْ يَا أَبَا عُمَارَةَ يوْمَ حُنَيْنٍ؟ قَالَ: لاَ وَاللَّهِ، مَا وَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنَّهُ خَرَجَ شُبَّانُ أَصْحَابِهِ، وَأَخِفاؤُهم حُسَّرًا لَيْسَ بِسِلاَحٍ، فَأَتَوْا قَوْما رُمَاةً، جَمْعَ هَوَازِنَ، وَبَنِي نَصْرٍ، مَا يَكَادُ يَسْقُطُ لَهُمْ سَهْمٌ، فَرَشَقُوهُمْ رَشْقا مَا يَكَادُونَ يُخْطِئُونَ، فَأَقْبَلُوا هُنَالِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهوَ عَلَى بَغْلَتِهِ البَيْضَاءِ، وَابْنُ عَمِّهِ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الحَارِثِ بْنِ عَبْدِ المُطَّلِبِ يَقُودُ بِهِ، فَنَزَلَ وَاسْتَنْصَرَ، ثمَّ قَالَ: أَنَا النَّبِيُّ لاَ كَذِبْ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ المُطَّلِبْ، ثُمَّ صَفَّ أَصْحَابَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2930

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →