امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی از صالح از الاعرج‘ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ تم ترک سے قتال کرو جن کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی‘ چہرے سرخ ہوں گے اور ناک چپٹی ہو گی گویا کہ ان کے چہرے کوٹی ہوئی ڈھال کی مانند ہوں گے اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک کہ تم ان لوگوں سے قتال نہ کرو جو بالوں کی جوتیاں پہنتے ہوں گے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2928