حدیث نمبر 2924، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسحاق بن یزید دمشقی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن حمزہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ثور بن یزید نے حدیث بیان کی از خالد بن معدان کہ عمیر بن الاسود العنسی نے ان کو حدیث بیان کی کہ وہ حضرت عبادة بن الصامت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور وہ حمص کے ساحل پر اتر رہے تھے اور حضرت عبادہ اپنے مکان میں تھے اور ان کے ساتھ حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا تھیں‘ عمیر نے کہا: پس ہم کو حضرت ام حرام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
میری امت میں سے جو پہلا لشکر سمندر کے راستہ جہاد کرے گا‘ تحقیق یہ ہے کہ اس نے جنت کو واجب کر لیا ہے۔ حضرت ام حرام نے بتایا کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی ان میں ہوں گی؟ آپ نے فرمایا: تم ان میں ہو گی! نبی ﷺ نے فرمایا: میری امت میں سے جو پہلا لشکر قیصر کے شہر (قسطنطنیہ) میں جہاد کرے گا‘ وہ بخشا ہوا ہو گا‘ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی ان میں ہوں گی؟ آپ نے فرمایا: نہیں!
Reference: Sahih Al Bukhari 2924
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…