Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2923

حدیث نمبر 2923، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2923

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از جعفر بن عمرو بن امیہ از والد خود‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں نے دیکھا کہ نبی ﷺ بکری کے کندھے کا گوشت (چھری سے) کاٹ کر کھا رہے تھے‘ پھر نماز کی اذان کہی گئی تو آپ نے نماز پڑھی اور وضوء نہیں کیا۔

ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از زہری اور یہ اضافہ کیا کہ آپ نے چھری پھینک دی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْ كَتِفٍ يَحْتَزُّ مِنْها، ثم دُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَزَادَ فَأَلْقَى السِّكّينَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2923

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →