امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن طاؤس نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
بخیل اور صدقہ کرنے والے کی مثال ان دو مردوں کی طرح ہے جن پر لوہے کے دو کوٹ ہوں‘ ان دونوں کے ہاتھ ان دونوں کی گردنوں تک بندھے ہوئے ہوں‘ پس جب بھی صدقہ کرنے والا صدقہ دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کوٹ اتنا کشادہ ہو جاتا ہے حتیٰ کہ اس کا نشان مٹ جاتا ہے اور بخیل جب صدقہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کوٹ کی ہر کڑی دوسری کڑی کے ساتھ مل کر تنگ ہو جاتی ہے اور وہ اس پر اتنی تنگ ہو جاتی ہے کہ اس کے ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ مل جاتے ہیں‘ پس انہوں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: پھر بخیل اس کوٹ کو ڈھیلا کرنا چاہتا ہے لیکن وہ ڈھیلا نہیں ہوتا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2917