حدیث نمبر 2918، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از ابی الضحیٰ مسلم اور وہ ابن صبیح ہیں‘ انہوں نے کہا: مجھے حدیث بیان کی از مسروق‘ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ قضاء حاجت کے لیے گئے‘ پھر آپ (واپس) آئے تو میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا اور آپ کے اوپر شامی جبہ تھا‘ آپ نے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنا چہرہ دھویا‘ پھر آپ اس (جبہ) کی آستینوں سے اپنے دونوں ہاتھ نکالنے لگے‘ سو وہ آستینیں تنگ تھیں تو آپ نے اپنے ہاتھوں کو نیچے سے نکالا‘ پھر ان ہاتھوں کو دھویا اور اپنے سر اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2918
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…