Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2916

حدیث نمبر 2916، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2916

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن کثیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی از الاعمش از ابراہیم از الاسود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی اور آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع جَو کے عوض گروی رکھی ہوئی تھی

اور یعلیٰ نے کہا: ہمیں اعمش نے حدیث بیان کی کہ وہ زرہ لوہے کی تھی‘ اور معلیٰ نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی اور کہا: آپ نے اپنی لوہے کی زرہ گروی رکھی تھی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدِرْعُهُ مَرهونَةٌ عِنْدَ يَهُودِيٍّ، بِثَلاَثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ وَقَالَ يَعْلَى، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ: دِرْعٌ مِنْ حَدِيدٍ، وَقَالَ مُعَلًّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، وَقَالَ: رَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2916

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →