حدیث نمبر 2915، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے (غزوۂ بدر کے دن) ایک خیمہ میں دعا کی: اے اللہ! میں تجھے تیرا عہد اور تیرا وعدہ یاد دلاتا ہوں‘ اے اللہ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد تیری عبادت نہیں کی جائے گی‘ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر کہا: یا رسول اللہ! اتنی دعا آپ کے لیے کافی ہے‘ تحقیق آپ نے اپنے رب سے بہت اصرار کیا ہے‘ پھر رسول اللہ ﷺ یہ آیات پڑھتے ہوئے باہر آئے: عنقریب کافروں کا یہ لشکر شکست کھائے ہوئے ہوگا اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے، بلکہ ان سے اصل وعدہ تو قیامت کا ہے اور قیامت بڑی آفت اور بہت کڑوی ہے (القمر: ۴۶،۴۵) اس وقت آپ زرہ پہنے ہوئے تھے‘ اور وہیب نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی: بدر کے دن۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2915
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…