حدیث نمبر 2914، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابی النضر مولیٰ عمر بن عبیداللہ از نافع مولیٰ ابی قتادہ الانصاری از حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے‘ حتیٰ کہ مکہ کے کسی راستے میں وہ اپنے ان اصحاب کے ساتھ جو مُحرم تھے (رسول اللہ ﷺ سے) پیچھے رہ گئے‘ خود وہ غیر محرم تھے پس انہوں نے ایک جنگلی گدھا دیکھا تو حضرت ابوقتادہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے‘ انہوں نے اپنے اصحاب سے سوال کیا کہ وہ ان کو ان کا چابک اٹھا کر دے دیں تو انہوں نے انکار کیا‘ پھر انہوں نے سوال کیا کہ وہ ان کو ان کا نیزہ اٹھا کر دے دیں تو انہوں نے (پھر) انکار کیا‘ پس انہوں نے خود وہ نیزہ اٹھا لیا اور اس جنگلی گدھے پر حملہ کیا‘ پس اس کو قتل کر دیا‘ پھر نبی ﷺ کے بعض اصحاب نے اس میں سے گوشت کھایا اور بعض نے انکار کیا‘ پھر جب وہ لوگ رسول اللہ ﷺ سے جا ملے تو آپ سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: یہ تو وہ طعام ہے جو اللہ نے تم کو کھلایا ہے۔
اور زید بن اسلم نے از عطاء بن یسار از حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ جنگلی گدھے کی حدیث ابوالنضر کی حدیث کی مثل روایت کی ہے‘ (اس میں مذکور ہے:) کیا تمہارے پاس اس کے گوشت میں سے کچھ چیز ہے؟
Reference: Sahih Al Bukhari 2914
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…