حدیث نمبر 2913، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری انہوں نے کہا: ہمیں سنان بن ابی سنان اور ابوسلمہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی (ح) اور ہم کو موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہم کو ابن شہاب نے خبر دی از سنان بن ابی سنان الدؤلی کہ ان کو حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ جہاد کیا تو ایسی وادی میں اترے جس میں ببول کے درخت بہت زیادہ تھے‘ انہیں دوپہر کے وقت نیند آنے لگی‘ وہ درختوں کا سایا طلب کر رہے تھے‘ پس نبی ﷺ ایک درخت کے نیچے اترے‘ پھر اس درخت پر اپنی تلوار لٹکا دی‘ پھر آپ سو گئے‘ پس آپ بیدار ہوئے تو آپ کے سامنے ایک آدمی کھڑا ہوا تھا اور آپ کو اس کا پتا نہیں تھا‘ تو نبی ﷺ نے فرمایا: بے شک اس شخص نے میری تلوار مجھ پر سونت لی تھی‘ پھر کہا: اب تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے کہا: اللہ! پس اس نے تلوار میان میں ڈال لی اور وہ یہاں بیٹھا ہوا ہے‘ پھر آپ نے اس کو کوئی سزا نہیں دی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2913
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…