حدیث نمبر 2911، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی حازم نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت سہل رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ان سے غزوۂ اُحد کے دن نبی ﷺ کے زخم کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ کا چہرہ زخمی ہو گیا اور آپ کے سامنے کے دانت شہید ہو گئے اور آپ کا خُود آپ کے سر مبارک پر ٹوٹ گیا‘ حضرت (سیّدتنا) فاطمہ علیہا السلام آپ کا خون دھو رہی تھیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ پانی ڈال رہے تھے‘ جب حضرت فاطمہ نے دیکھا کہ دھونے سے خون زیادہ نکل رہا ہے تو انہوں نے چٹائی جلا کر زخم میں بھر دی‘ پھر خون رُک گیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2911
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…