حدیث نمبر 2910، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے سنان بن ابی سنان الدولی اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے حدیث بیان کی کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ
وہ نجد کی طرف رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں گئے‘ سو جب رسول اللہ ﷺ لوٹے تو وہ بھی آپ کے ساتھ لوٹے‘ پس انہیں دوپہر کے وقت ایک ایسی وادی میں نیند آ گئی جس میں ببول کے درخت بہت زیادہ تھے‘ سو رسول اللہ ﷺ (سواری سے) اترے اور لوگ منتشر ہو کر درختوں کے سائے میں آرام کرنے لگے‘ رسول اللہ ﷺ ایک ببول کے درخت کے نیچے اترے اور اس پر اپنی تلوار لٹکا دی اور ہم بھی سو گئے‘ پس اچانک رسول اللہ ﷺ ہمیں بلا رہے تھے اور آپ کے پاس ایک اعرابی تھا‘ پس آپ نے فرمایا: جس وقت میں سویا ہوا تھا تو اس نے مجھ پر تلوار سونت لی‘ میں بیدار ہوا تو وہ تلوار اس کے ہاتھ میں سونتی ہوئی تھی‘ اس نے کہا: اب آپ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے تین بار کہا: اللہ! آپ نے اس کو کوئی سزا نہیں دی اور بیٹھ گئے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2910
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…