اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ عید کے دن حبشی ڈھال اور آلات حرب (مثلاً نیزوں) کے ساتھ کھیلتے تھے‘ پس یا تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا تھا یا آپ نے از خود فرمایا:
کیا تم دیکھنا چاہتی ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! تو آپ نے مجھے اپنے پیچھے کھڑا کر لیا (اور میرا چہرہ) آپ کے چہرے پر تھا‘ اور آپ فرما رہے تھے: شاباش! بنو ارفدہ! حتیٰ کہ میں اکتا گئی‘ آپ نے فرمایا: کیا تمہیں اتنا دیکھنا کافی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: پھر تم جاؤ۔
امام ابو عبداللہ نے کہا: امام احمد نے ابن وہب سے روایت کیا ہے: جب آپ کی توجہ ہٹ گئی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2907