Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2904

حدیث نمبر 2904، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2904

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو از الزہری از مالک بن اوس بن الحدثان از حضرت عمر رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

بنو نضیر کے اموال‘ اللہ نے رسول اللہ ﷺ کو بہ طورِ فے عطا فرمائے تھے اور مسلمانوں نے ان اموال کی خاطر اپنے گھوڑے دوڑائے تھے نہ اونٹ‘ لہٰذا وہ اموال صرف رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مخصوص تھے‘ سو آپ ان اموال کو اپنے اہل پر ایک سال کا نفقہ دینے میں خرچ کرتے تھے اور باقی اموال کو ہتھیاروں اور گھوڑوں میں خرچ فرماتے تھے تاکہ اللہ کی راہ میں جہاد کی تیاری ہوتی رہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الحَدَثانِ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَتْ أَمْوَالُ بَنِي النَّضِيرِ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلّمَ، مِمَّا لَمْ يُوجِفِ المُسْلِمُونَ عَلَيْهِ بِخَيْلٍ، وَلاَ رِكَابٍ، فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً، وَكَانَ يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةَ سَنَتِهِ، ثُمّ يجعَلُ مَا بَقِيَ فِي السِّلاَحِ وَالكُرَاعِ عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2904

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →