Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2903

حدیث نمبر 2903، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2903

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن عفیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن عبدالرحمٰن نے حدیث بیان کی از ابی حازم از حضرت سہل رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب نبی ﷺ کے سر مبارک پر آپ کا خود ٹوٹ گیا اور آپ کا چہرہ خون آلود ہو گیا اور آپ کے سامنے کے دانت شہید ہو گئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ڈھال میں پانی بھر بھر کر بار بار لا رہے تھے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کا زخم دھو رہی تھیں‘ پس جب انہوں نے دیکھا کہ خون پانی سے زیادہ بڑھ رہا ہے تو انہوں نے ایک چٹائی کو جلایا اور اس (کی راکھ) کو آپ کے زخم پر رکھ دیا‘ جس سے خون رک گیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ: لَمَّا كُسِرَتْ بَيْضَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِهِ، وَأُدْمِيَ وَجْهُهُ وَكسرت رَبَاعِيَتُهُ، وَكَانَ عَلِيٌّ يَخْتَلِفُ بالْماءِ فِي المِجَنِّ، وَكَانَتْ فَاطِمَةُ تَغْسِلُهُ، فَلَمَّا رَأَتِ الدَّمَ يَزِيدُ عَلَى المَاءِ كَثْرَةً، عَمَدَتْ إِلَى حَصِيرٍ فَأَحْرَقَتْهَا وَألْصَقَتْهَا عَلَى جُرْحِهِ، فَرَقَأَ الدَّمُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2903

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →