امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمٰن بن الغسیل نے حدیث بیان کی از حمزہ بن ابی اسید از والد خود‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے غزوۂ بدر کے دن فرمایا:
جب ہم نے قریش کے مقابلہ میں صفیں بنائیں اور انہوں نے ہمارے لیے صفیں بنائیں‘ تو آپ نے فرمایا: جب وہ تمہارے قریب آ جائیں تو تم تیراندازی شروع کر دینا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2900