Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2901

حدیث نمبر 2901، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2901

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے خبر دی از معمر از الزہری از ابن المسیب از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جس وقت حبشی نیزوں سے نبی ﷺ کے سامنے کھیل رہے تھے‘ (اس وقت) حضرت عمر رضی اللہ عنہ آ گئے‘ انہوں نے کنکریاں اٹھا کر ان کو ماریں تو آپ نے فرمایا: اے عمر! ان کو رہنے دو۔

اور علی نے اضافہ کیا ہے کہ ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے مسجد میں خبر دی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَيْنَا الحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِرَابِهِمْ، دَخَلَ عُمَرُ فأهوى إِلَى الحَصَى فَحَصَبَهُمْ بِهَا، فَقَالَ: دَعْهُمْ يَا عُمَرُ، وَزَادَ عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا عَبْد الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ: فِي المَسْجِدِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2901

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →