Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2899

حدیث نمبر 2899، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2899

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حاتم بن اسماعیل نے حدیث بیان کی از یزید بن ابی عبید‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی ﷺ بنو اسلم کی ایک جماعت کے پاس سے گزرے‘ وہ تیراندازی (کی مشق) کر رہے تھے تو نبی ﷺ نے فرمایا: اے بنو اسماعیل! تم تیراندازی کرو‘ کیونکہ تمہارے باپ تیراندازی کرنے والے تھے‘ تم تیراندازی کرو اور میں بنو فلاں کے ساتھ ہوں۔ راوی نے کہا: پھر دو فریقوں میں سے ایک نے اپنے ہاتھ روک لیے تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: کیا ہوا؟ تم تیراندازی کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا: ہم کیسے تیر ماریں جب کہ آپ ان کے ساتھ ہیں‘ تو آپ نے فرمایا: تم تیر اندازی کرو‘ میں سب کے ساتھ ہوں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلّم عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا ارْمُوا، وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلاَنٍ قَالَ: فَأَمْسَكَ أَحَدُ الفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ، فَقالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ لاَ تَرْمُونَ؟، قَالُوا: كَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْمُوا فَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2899

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →