Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2898

حدیث نمبر 2898، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2898

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن عبدالرحمٰن نے حدیث بیان کی از ابی حازم از حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ ﷺ کا اور مشرکین کا باہم مقابلہ ہوا‘ پس انہوں نے ایک دوسرے سے قتال کیا‘ پھر جب رسول اللہ ﷺ اپنے لشکر کی طرف چلے گئے اور دوسرے اپنے لشکر کی طرف چلے گئے اور رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں ایک ایسا شخص تھا جو کسی بھی منفرد شخص کو نہیں چھوڑتا تھا خواہ وہ اپنے لشکر سے الگ ہو گیا ہو یا شروع سے الگ ہو‘ مگر اس کا پیچھا کر کے اس کو قتل کر دیتا تھا‘ تو کسی نے کہا: آج جتنی جزاء ہم میں اس شخص کو ملے گی کسی اور کو نہیں ملے گی‘ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رہا وہ شخص تو وہ دوزخی ہے‘ پھر لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: میں اس کے ساتھ رہوں گا‘ پس وہ اس کے ساتھ نکلا‘ جب وہ ٹھہرتا تو وہ اس کے ساتھ ٹھہر جاتا اور جب وہ تیز چلتا تو وہ اس کے ساتھ تیز چلتا‘ پھر وہ شخص شدید زخمی ہو گیا‘ اس نے موت کو جلدی طلب کیا‘ اس نے تلوار کا قبضہ زمین پر اور اس کی نوک اپنے پستانوں کے درمیان رکھی اور تلوار پر جھک کر (اس کو دبایا) اور اپنے آپ کو قتل کر لیا‘ پھر وہ شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں! آپ نے پوچھا: کیا ہوا؟ اس نے کہا: جس شخص کے متعلق ابھی آپ نے فرمایا تھا کہ وہ دوزخی ہے اور لوگوں پر یہ بہت شاق گزرا تھا‘ تو میں نے کہا: میں تم کو ابھی مطمئن کر دیتا ہوں‘ پھر میں اس کی طلب میں نکلا‘ وہ شخص بہت شدید زخمی ہو گیا تھا‘ اس نے موت کو جلدی طلب کیا‘ اس نے اپنی تلوار کا قبضہ زمین پر رکھا اور اس کی نوک اپنے پستانوں کے درمیان رکھی‘ پھر اس نے جھک کر تلوار کو دبایا اور خود کو قتل کر لیا‘ پس اس وقت رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بے شک ایک شخص بہ ظاہر لوگوں کے نزدیک اہل جنت کے عمل کرتا رہتا ہے اور وہ اہل دوزخ سے ہوتا ہے‘ اور ایک شخص بہ ظاہر لوگوں کے نزدیک اہل دوزخ کے عمل کرتا رہتا ہے اور وہ اہل جنت سے ہوتا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، التَقَى هُوَ وَالمُشْرِكُونَ، فَاقْتَتَلُوا، فَلَمَّا مَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَسْكَرِهِ، وَمَالَ الآخَرُونَ إِلَى عَسْكَرِهِمْ، وَفِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، لاَ يَدَعُ لَهُمْ شَاذَّةً وَلاَ فَاذَّةً إِلَّا اتَّبَعَهَا يَضْرِبُهَا بِسَيْفِهِ، فَقَال: مَا أَجْزَأَ مِنَّا اليَوْمَ أَحَدٌ كَمَا أَجْزَأَ فُلاَنٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النارِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ القَوْمِ: أَنَا صَاحِبُهُ، قَالَ: فَخَرَجَ مَعَهُ كُلَّمَا وَقَفَ وَقَفَ مَعهُ، وَإِذَا أَسْرَعَ أَسْرَعَ مَعَهُ، قَالَ: فَجُرِحَ الرَّجُلُ جُرْحًا شَدِيدًا، فَاسْتَعْجَلَ المَوْتَ، فَوَضَعَ نَصْلَ سَيْفِهِ بِالأَرْضِ، وَذُبابَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ، ثُمَّ تَحَامَلَ عَلَى سَيْفهِ، فَقَتَلَ نَفْسَهُ، فَخَرَجَ الرَّجُلُ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: الرَّجُلُ الَّذِي ذَكَرْتَ آنِفًا أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَأَعْظَمَ النَّاسُ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: أَنَا لَكُمْ بِهِ، فَخَرَجْتُ فِي طَلَبِهِ، ثُمَّ جُرِحَ جُرْحًا شَدِيدًا، فَاسْتَعْجَلَ المَوْتَ، فَوَضَعَ نَصْلَ سَيْفِهِ في الأَرْضِ وَذُبَابَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ ثُمَّ تَحاملَ علَيْهِ فَقَتَلَ نَفْسَهُ، فَقَالَ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِك: إِنّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهْلِ الجَنّةِ، فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ، وَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ عَمَلَ أَهل النَّارِ، فِيمَا يَبْدُو لِلنَّاسِ، وَهُوَ مِنْ أَهْلِ الجَنَّةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2898

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →