Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2897

حدیث نمبر 2897، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2897

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو‘ انہوں نے جابر سے سنا از حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

ایک زمانہ آئے گا کہ لوگوں کی ایک جماعت جہاد کرے گی تو کہا جائے گا: آیا تم میں سے کوئی شخص نبی ﷺ کا صحابی ہے؟ تو کہا جائے گا کہ ہاں! پھر ان کو فتح حاصل ہو گی‘ پھر ایک زمانہ آئے گا تو کہا جائے گا: آیا تم میں سے کوئی شخص نبی ﷺ کے اصحاب میں سے مصاحبت رکھنے والا ہے؟ تو کہا جائے گا کہ ہاں! پس ان کو فتح حاصل ہو گی‘ پھر ایک زمانہ آئے گا تو کہا جائے گا: آیا تم میں سے ایسا شخص ہے جس نے نبی ﷺ کے اصحاب کے صاحب سے مصاحبت کی ہو؟ تو کہا جائے گا کہ ہاں! پس اس کو فتح حاصل ہو گی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ جَابِرًا، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَأْتِي زَمَانٌ يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ عَلَيْهِ، ثُمَّ يَأْتي زَمَانٌ، فَيُقَالُ: فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ، ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَالُ: فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ صَاحِبَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2897

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →