Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2890

حدیث نمبر 2890، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2890

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن داؤد ابو الربیع نے حدیث بیان کی از اسماعیل بن زکریا‘ انہوں نے کہا: ہمیں عاصم نے حدیث بیان کی از مورق العجلی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے کہا کہ

ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے‘ اور ہم میں سے اکثر اپنی اپنی چادروں سے سایا کر رہے تھے‘ رہے وہ لوگ جنہوں نے روزہ رکھا تھا تو انہوں نے کوئی کام نہیں کیا اور رہے وہ لوگ جنہوں نے روزہ نہیں رکھا تھا تو انہوں نے اونٹوں کو (پانی پلانے کے لیے) اٹھایا‘ اور کھانا پکانے کے لیے دوسرے کام کیے‘ تو نبی ﷺ نے فرمایا: آج تو روزہ چھوڑنے والے اجر لے گئے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ زَكَرِيَّاءَ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ مُوَرِّقٍ العِجْلِيِّ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلّمَ، أَكْثَرُنَا ظِلًّا الَّذِي يَسْتَظِلُّ بِكِسائهِ، وَأَمَّا الَّذِينَ صَامُوا فَلَمْ يَعْمَلُوا شَيْئًا، وَأَمَّا الَّذِينَ أَفْطَرُوا فَبَعَثُوا الرِّكَابَ وَامْتَهَنُوا وَعَالَجُوا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَهَب المُفْطِرُونَ اليَوْمَ بِالأَجْرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2890

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →