امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی از عمرو بن ابی عمرو مولیٰ المطلب بن حنطب‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلا‘ میں آپ کی خدمت کرتا تھا‘ جب نبی ﷺ واپس جارہے تھے اور آپ کے سامنے اُحد پہاڑ ظاہر ہوا تو آپ نے فرمایا: یہ ایک پہاڑ ہے‘ یہ ہم سے محبت کرتا ہے ہم اس سے محبت کرتے ہیں‘ پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے مدینہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: اے اللہ! میں اس کی دو پتھریلی زمینوں کے درمیان کے خطہ کو حرم قرار دیتا ہوں جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اے اللہ! ہمارے صاع اور مدّ میں برکت عطا فرما!
Reference: Sahih Al Bukhari 2889