Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2888

حدیث نمبر 2888، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2888

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد بن عرعرہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از یونس بن عبید از ثابت البنانی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ (سفر میں) تھا‘ اور وہ میری خدمت کرتے تھے حالانکہ وہ حضرت انس سے بڑے تھے‘ حضرت جریر نے کہا: میں نے انصار کو ایسے کام کرتے ہوئے دیکھا (یعنی رسول اللہ ﷺ کی خدمت‘ جس کی وجہ سے) میں ان میں سے جس سے بھی ملتا تھا اس کی تعظیم کرتا تھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيدٍ، عَنْ ثَابِتٍ البُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: صَحِبْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، فَكَانَ يَخْدُمُنِي وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ أَنَسٍ قَالَ جَرِيرٌ: إِنِّي رَأَيْتُ الأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ شَيْئًا، لاَ أَجِدُ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2888

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →