Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2887

حدیث نمبر 2887، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2887

اور عمرو نے ہم کو یہ اضافہ کیا ہے: انہوں نے کہا: ہم کو عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے خبر دی از والد خود از ابوصالح از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی ﷺ‘ آپ نےفرمایا:

دینار کا بندہ اور درہم کا بندہ اور الخمیصہ کا بندہ ہلاک ہو گیا‘ اگر اس کو عطا کیا جائے تو وہ راضی ہوتا ہے اور اگر اس کو عطا نہ کیا جائے تو وہ ناراض ہوتا ہے‘ (اور فرمایا:) وہ ہلاک ہو گیا اور ناکام ہو گیا‘ اور جب اس کو کانٹا چبھے تو نہ نکلے‘ اس بندے کے لیے خوشی ہو جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑنے والا ہے‘ اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور اس کے دونوں پیر غبار آلود ہیں‘ اگر وہ سرحد پر پہرا دے رہا ہے (تو وہ تندہی سے) پہرہ دیتا ہے اور اگر وہ لشکر کے آخر میں دیکھ بھال کے لیے ہے (تو وہ تندہی سے) دیکھ بھال میں (مشغول) ہے‘ اگر وہ اجازت طلب کرے تو اس کو اجازت نہیں دی جاتی اور اگر وہ (کسی کی) شفاعت کرے تو اس کی شفاعت قبول نہیں کی جاتی۔

امام ابو عبداللہ (بخاری) نے کہا: اس حدیث کو اسرائیل اور محمد بن جحادہ نے ابوحصین سے مرفوعاً روایت نہیں کیا اور کہا: ”تعسا“ گویا کہ کہا: اللہ اس کو ہلاک کر دے! اس حدیث میں ”طوبیٰ“، ”فعلی“ کے وزن پر ہے‘ ہر اچھی چیز سے‘ نیز اس میں یا واؤ سے بدل گئی ہے اور یہ ”یطیب“ سے بنا ہے۔

Arabic Matn
وَزَادَنَا عَمْرٌو، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَعَبْدُ الدِّرْهَمِ، وَعَبْدُ الخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ لَمْ يُعْطَ سَخِطَ، تَعِس وَانْتَكَسَ، وَإِذَا شِيكَ فَلاَ انْتَقَشَ، طُوبَى لِعَبْدٍ آخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَشْعَثَ رَأْسُهُ، مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاه، إنْ كَانَ فِي الحِرَاسَةِ، كَانَ فِي الحِرَاسَةِ، وَإِنْ كَانَ فِي السَّاقَةِ كَانَ فِي السَّاقَةِ، إِنِ اسْتَأْذَنَ لَمْ يُؤْذَنْ لَهُ، وَإِنْ شَفَع لَمْ يُشَفَّعْ، وَقَالَ [ص:35]: فَتَعْسًا: كَأَنَّهُ يَقُولُ: فَأَتْعَسَهُمُ اللَّهُ، طُوبَى: فُعْلَى مِنْ كُلِّ شَيْءٍ طَيِّبٍ، وَهِيَ يَاءٌ حُوِّلتْ إلى الوَاوِ وَهِيَ مِنْ يَطِيبُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2887

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →