Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2886

حدیث نمبر 2886، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2886

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوبکر نے خبر دی از ابوحصین از ابوصالح از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی ﷺ‘ آپ نے فرمایا:

جو دینار اور درہم کا اور القطیفہ (مخملی چادر) اور الخمیصہ (سیاہ چوکور چادر‘ جس میں بیل بوٹے ہوں) کا بندہ ہو‘ وہ ہلاک ہو گیا‘ اگر اس کو عطا کیا جائے تو راضی ہوتا ہے‘ اگر عطا نہ کیا جائے تو راضی نہیں ہوتا۔

اس حدیث کو اسرا یٔل نے ابوحصین سے مرفوعاً روایت نہیں کیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تَعِسَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمِ، وَالقَطِيفَةِ، وَالخَمِيصَةِ، إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ، وَإِنْ لَمْ يُعْطَ لَمْ يَرْضَ، لَمْ يَرْفَعْهُ إِسْرَائِيلُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2886

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →