Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2885

حدیث نمبر 2885، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2885

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن خلیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں علی بن مسہر نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن عامر بن ربیعہ نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان فرماتی ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم (ایک رات) بیدار ہوئے‘ پس جب آپ مدینہ آئے تو آپ نے فرمایا: کاش! میرے اصحاب میں سے کوئی نیک شخص آج رات میری حفاظت کرتا! اچانک ہم نے ہتھیار کی آواز سنی‘ آپ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں سعد بن ابی وقاص ہوں‘ میں آپ کی حفاظت کرنے کے لیے آیا ہوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَخْبَرَنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، تَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهِرَ، فَلما قَدِمَ المَدِينَةَ، قَالَ: لَيْتَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِي صَالِحًا يَحْرُسُنِي اللَّيْلَةَ، إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ سِلاَحٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟، فَقَالَ: أَنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ جِئْتُ لِأَحْرُسَكَ، وَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2885

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →