Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2884

حدیث نمبر 2884، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2884

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن العلاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی از برید بن عبداللہ از ابی بردہ از حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت ابو عامر کے گھٹنے میں تیر آکر لگا تو میں ان کے پاس پہنچا‘ انہوں نے کہا: اس تیر کو کھینچ کر نکال دو‘ سو میں نے اس تیر کو کھینچا تو اس سے خون بہنے لگا‘ پس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس واقعہ کی خبر دی تو آپ نے دعا کی: اے اللہ! عبید ابو عامر کی مغفرت فرما!

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ العَلاَءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: رُمِيَ أَبُو عَامِرٍ فِي رُكْبَتِهِ، فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ، قَالَ: انْزِعْ هَذَا السَّهْمَ، فَنَزَعْتُهُ فَنَزَا مِنْهُ المَاءُ، فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعُبَيْدٍ أَبِي عَامِرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2884

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →