حدیث نمبر 2880، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابومعمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
جب غزوۂ احد کا دن تھا تو لوگ شکست کھا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہوگئے‘ حضرت انس نے کہا: اور میں نے حضرت عائشہ بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ دونوں اپنے پائنچے اوپر کیے ہوئے تھیں اور میں ان کی پنڈلیوں کے زیور کو دیکھ رہا تھا‘ وہ مشک لے کے بھاگ رہی تھیں اور دوسروں نے کہا: کہ وہ مشکوں کو اپنی پیٹھوں پر لاد کر لا رہی تھیں‘ پھر (زخمی) لوگوں کے منہ میں ان مشکوں سے پانی ڈال رہی تھیں‘ پھر لوٹ کر جاتیں‘ پس ان مشکوں کو بھر کر لاتیں‘ پھر (زخمی) لوگوں کے منہ میں ان مشکوں سے پانی ڈالتیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2880
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…