Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2881

حدیث نمبر 2881، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2881

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از ابن شہاب‘ ثعلبہ بن ابی مالک نے کہا کہ

بے شک حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے مدینہ کی عورتوں میں کچھ چادریں تقسیم کیں‘ پس ایک نئی چادر بچ گئی تو حضرت عمر کے ہم نشینوں میں سے کسی نے کہا: یہ چادر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس صاحب زادی کو دے دیں جو آپ کے نکاح میں ہیں‘ ان کی مراد حضرت ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہا تھیں‘ تب حضرت عمر نے فرمایا: حضرت ام سلیط رضی اللہ عنہا اس کی زیادہ مستحق ہیں‘ اور حضرت ام سلیط انصار کی ان خواتین میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی‘ حضرت عمر نے کہا: بے شک وہ غزوۂ احد کے دن ہمارے لیے مشکیں اٹھا کر لاتی تھیں۔

امام ابو عبداللہ (بخاری) نے کہا: ”تزفر“ کا معنی ہے: وہ سیتی تھیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ ثَعْلَبَةُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَسَمَ مُرُوطًا بَيْنَ نِسَاءٍ مِنْ نِسَاءِ المَدِينَةِ، فَبَقِيَ مِرْطٌ جَيِّدٌ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ مَنْ عِنْدَهُ: يَا أَمِيرَ المُؤْمِنِينَ، أَعْطِ هَذَا ابْنَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي عِنْدَكَ، يُرِيدُونَ أُمَّ كُلثومٍ بِنْتَ عَلِيٍّ، فَقَالَ عُمَرُ: أُمُّ سَلِيط أَحَقُّ، وَأُمُّ سَلِيطٍ مِنْ نِسَاءِ الأَنْصَارِ، مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:34]، قَالَ عُمَرُ: فَإِنَّهَا كَانَتْ تَزْفِرُ لَنَا القِرَبَ يَوْمَ أُحُدٍ، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: تَزْفِرُ: تَخِيطُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2881

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →